بنگلہ دیش کا کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کا کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان
 بنگلہ دیش کا کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر ناصر حسین کی دو برس بعد دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار اگست 2015 میں ملک کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ باؤلر شفیع الاسلام کی بھی دوبارہ طلبی ہوئی ہے جبکہ محموداللہ اور مومن الحق کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 27 اگست سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشفق الرحیم، تمیم اقبال، امرالقیس، لٹن داس، سومیا سرکار، شکیب الحسن، صابر رحمان، مستفیض الرحمان، تیج الاسلام، مہدی حسن، تسکین احمد، مصدق حسین، ناصر حسین اور شفیع الاسلام پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی