سلمان بٹ ، محمدعرفان اور محمد آصف کو واپڈامیں 18ویں گریڈ پر ترقی دے دی گئی

سلمان بٹ ، محمدعرفان اور محمد آصف کو واپڈامیں 18ویں گریڈ پر ترقی دے دی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)کرکٹر سلمان بٹ ،فاسٹ باولر محمدعرفان اورمحمد آصف کو واپڈامیں 18ویں گریڈ پر ترقی دے دی گئی۔ واپڈا کو قائد اعظم ٹرافی جتوانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرقومی کرکٹ ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو 18ویں گریڈ پر فائز کیا گیاہے۔یہی نہیں کرکٹر کامران اکمل کی تنخواہ اور مراعات بھی دگنی کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سلمان بٹ رواں ڈومیسٹک سیزن میں بھی واپڈ اکی کپتانی کریں گے جبکہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی