ملتان سلطانز نے عمران نذیرکی ٹیم میں شمولیت کی خبروں کو غلط قرار دیدیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے پہلے تو وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ معاہدہ کیا تو صارفین خوشی سے اچھل پڑے لیکن جب عمران نذیر کی اس ٹیم میں شمولیت کی خبر آئی تو شائقین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ رہا۔ابھی صارفین اس خوشی سے نکل ہی نہ پائے تھے کہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ بھی میدان میں آ گئی ہے جنہوں نے عمران نذیر کیساتھ کسی قسم کے معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ عمران نذیر کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے کی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ قومی ٹیم کے سابق جارحانہ بیٹسمین عمران نذیز ’’ملتان سلطانز‘‘ نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم کیلئے منتخب کر لیا ہے۔ عمران نذیر 2014ء سے کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل رہے، انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2012ء میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا۔