پولارڈ کی طوفانی اننگز،سینٹ کٹس نے بارباڈوس کو17 رنز سے ہرا دیا

پولارڈ کی طوفانی اننگز،سینٹ کٹس نے بارباڈوس کو17 رنز سے ہرا دیا
 پولارڈ کی طوفانی اننگز،سینٹ کٹس نے بارباڈوس کو17 رنز سے ہرا دیا

  

پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 17 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، کیرن پولارڈ کی 63 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں گئی۔ سی پی ایل کے 16 ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، پولارڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سیموئل بدری نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس نے 9.3 اوورز میں 84 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت سینٹ کٹس کی ٹیم 17 رنز سے فتح یاب قرار پائی، کرس گیل 38 اور محمد حفیظ 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی