ٹائٹنز نے ڈیل سٹین کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا

ٹائٹنز نے ڈیل سٹین کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا

کیپ ٹان (نیٹ نیوز)جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین کو 2017-18کے ڈومیسٹک سیزن کیلئے ٹائٹنز فرنچائز نے اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ گزشتہ سات برس کیپ کوبراز میں گزارنے کے بعد وہ ایک مرتبہ اس فرنچائز کا حصہ بن گئے ہیں۔

جہاں انہوں نے 2003-04سیزن میں اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سٹین کا کہنا تھا کہ ٹائٹنز میں واپسی کا فیصلہ آسان تھا کیونکہ وہ جس مقام پر کھڑے ہیں۔

اس میں ٹائٹنزکا بھی ایک حصہ ہے ،9ماہ کے طویل انتظار کے بعد اب کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کیلئے انہیں صرف 2 سے 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی