اسلام آبادنے گوتھیہ کپ چائنہ انڈر18فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آبادنے گوتھیہ کپ چائنہ انڈر18فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن(آئی ایف اے) ٹیم نے گوتھیا کپ چائنہ انڈر18 فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ٗ فائنل میچ آئی ایف اے اور زوقنگ لکسن کلب چین کے درمیان کھیلا گیا جس میں آئی ایف اے نے 6-5 پنلٹی ککس سے کامیابی حاصل کی ، وقفے دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہی۔
پہلے ہاف کے14 ویں میں زوقنگ لکسن کلب کی جانب سے چن لی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے پانچ منٹ بعد آئی ایف اے کی طرف سے محمد احمد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 برابر کردیا، میچ کافیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میںآئی ایف اے نے پانچ اور زوقنگ لکسن کلب نے چارگول کئے۔