عید الاضحی پر شہر صاف ستھرارکھنے کیلئے یونین کونسلوں میں کوڑے دانوں کی فراہمی

عید الاضحی پر شہر صاف ستھرارکھنے کیلئے یونین کونسلوں میں کوڑے دانوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے حوالے سے صفائی آپریشنز اور آگاہی سرگرمیوں کا مرحلہ وارآغاز کیا جارہا ہے ۔ عید الاضحی صفائی انتظامات کے ابتدائی مرحلے میں ہفتہ کے روز ڈپٹی مئیر وسیم قادر کی درخواست پر 17ویسٹ کنٹینرز چاہ میراں روڈ اور فیض باغ نالہ کے علاقوں میں رکھے گئے۔فیلڈ میں ویسٹ کنٹینرز کی فراہمی کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا۔واضح رہے کہ البیراک کی حدود میں 6628 کنٹینرز فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ اضافی کنٹینرز 4717 اور مجموعی طور پر صفائی معاہدے کے بعد سے اب تک 9462کنٹینرزفیلڈ میں مہیا کئے جا چکے ہیں۔کنٹینرزکی پینٹنگ اور مرمت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری رہتا ہے۔ چاہ میراں میں ویسٹ کنٹینرز کی فراہمی کی تقریب میں البیراک جی ایم آپریشنز عثمان نوری، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک اور ڈپٹی مئیر وسیم قادر بھی شریک تھے۔سرگرمی سے قبل البیراک نمائندگان نے ڈپٹی مئیر وسیم قادر سے ان کے آفس میں ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرڈپٹی مئیرکا کہنا تھا کہ البیراک کی کاوشووں سے ہی لاہور کے صفائی انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی مئیر اور البیراک نمائندگان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ البیراک ٹیم کا ساتھ دیں اور عید کے دنوں میں آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں یامہیا کردہ کنٹینرز کی نذر کریں۔