14مراکز صحت میں’’ ہفتہ صحت‘‘ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

14مراکز صحت میں’’ ہفتہ صحت‘‘ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ "صحت ہفتہ" شہر کے چودہ صحتی مراکز میں بھرپور طریقے سے منایا گیا اور تین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ،4رورل ہیلتھ سنٹرز سمیت 7بنیادی مراکز صحت میں عوام الناس میں بیماریوں کی سکریننگ کیلئے خصوصی کیمپس لگائے گئے جن پرآنے والے ہر شخص کا ملیریا، ہیپاٹائٹس، شوگر بلڈ پریشر، سانس ، پھیپھڑوں ، الٹراساؤنڈ اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے سمن آباد میں "صحت ہفتہ"کے آخری روز ہسپتال میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور بیماریوں کی تشخیص کیلئے بنائے گئے ہر ڈیسک پر گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیسٹ کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے کیمپس کا انعقاد وقتاًفوقتاً ہوتا رہنا چاہیے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ٹیسٹ کرنے پر معمور عملہ کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے سمیر احمد سید نے بتایا کہ لاہورمیں 15اگست سے19اگست تک رہنے والے "ہفتہ صحت "

میں 12ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی اور ان کے مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1