ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن نزاد پاکستانی مدر ٹریسا کو بے پناہ محبت اور عقیدت سے قومی اعزاز کے ساتھ لحد میں اتاردیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کی ایسی لازوال داستان کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ،انہوں نے اپنی تمام زندگی جذام کے مریضوں کو تندرست کرنے میں گزاردی۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بلا شبہ داکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے بدلے میں ان کو آج تدفین کے موقع پر جو عزت ملی ہے ،وہ اسکی حقدار تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ 10اگست 2017کو انتقال کر گئی تھیں اور آج 19 اگست کو قومی اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے ، پاکستان کی تمام سیاسی و عسکری اہم شخصیات نے تدفین کے موقع پر شرکت کی۔ان کی تدفین میں 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بے شک ڈاکٹر رتھ آج ہم میں موجود نہیں ہیں مگر تاریخ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جرمن نزاد پاکستانی خاتون نے 58برسوں میں انسانیت کی خدمت کی جو مثال قائم کی ہے وہ بلاشبہ عظیم الشان اور بے مثل ہے۔