واسا کی زونل تقسیم شروع ، نیا ڈائریکٹوریٹ قائم ، عملہ کی تعیناتی

واسا کی زونل تقسیم شروع ، نیا ڈائریکٹوریٹ قائم ، عملہ کی تعیناتی

لاہور (جاوید اقبا ل )واسا کے ایم ڈی زاہد عزیز سید کے سو د نو ں کے جا ر ی کردا ایکشن پلا ن پر عمل درآمد شروع ہو گیا جس کے تحت واسا کی زونل تقسیم شروع ہو گئی ہے۔ اس ضمن میں واسا نے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا ہے ۔ نئے ڈائر یکٹوریٹ کا نا م ڈائر یکٹو ریٹ آپریشن آینڈ میینٹنس جو بلی ٹاؤن ر کھا گیا ہے جس کے لئے عملہ کی تعینا تی شروع کردی گئی ہے ۔ نئے ڈائریکٹوریٹ کا سربرا ہ گریڈ 18کے آفیسر مجیب ر ضا خا ن وارثی کو تعینا ت کردیا ہے ۔ جبکہ ایک ایکسین را نا غلا م مجتبیٰ کو بھی اس ڈائر یکٹوریٹ میں تعینا ت کردیا گیا ہے جبکہ چو تھا ڈائریکٹوریٹ شما لی لا ہور قائم کیا جا ئے گا ۔ جس کے لئے ور کنگ شروع کردی گئی ہے ۔ نئے ڈائریکٹوریٹ کو علاقے بھی تقسیم کرد ئیے گئے ہیں آغاز میں اس ڈائریکٹوریٹ میں ایل ڈی اے ایورنیو ون جو بلی ٹاؤن کے علاوہ یو نین کو نسل 256، یو نین کو نسل 258، یو نین کو نسل116، یو نین کو نسل 269، یو نین کو نسل نمبر 270شامل کی گئی ہیں ۔ اس کے ذمہ سات کا م لگا ئے گئے ہیں آپریشن اینڈ مینٹینسن آف واٹر سپلا ئی اینڈ سیوریج سسٹم بھی ان کی ذمہ دار ی ہوگی ۔بلو ں کی تقسیم پا نی کے لئے اپنے ر یٹ مقر ر کر نا بھی اس کی ذمہ دار ی ہو گی۔ پا نی کی چور ی رو کنا اور اپنی حدود میں 100فیصد پا نی کے میٹر لگا نا ، پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمو ں سے سر وس چا ر جز وصو ل کرنا اور ٹر نک سیوریج چا ر جزوصو ل کر نا بھی اس ڈائیکٹوریٹ میں شامل کردیا گیا ہے ۔ یہ ڈائریکٹوریٹ برا ہ راست ایم ڈی واسا کو جواب دے ہو گا ۔ اس پرایم ڈی واسا زاہد عز یز سے با ت کی گئی تو انہو ں نے کہا کہ میں نے جو ادارہ کو فعا ل بنا نے شہریو ں کوزیا د ہ سے زیادہ ر یلیف فرا ہم کر نے کے لئے اپنے پہلے 100دن کا ایکشن پلا ن جا ر ی کیا تھا اس پر عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ نیاڈائریکٹوریٹ بنا نابھی اس کا حصہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1