مسلم لیگ(ن) کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو خطرہ ہے،نصیر احمد

مسلم لیگ(ن) کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو خطرہ ہے،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء این اے 120 پولنگ اسٹیشن نمبر55سے انچارج نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، احسان چوہان، عثمان الحق قریشی ، ملک عباس ، اختر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ن لیگ کے سربرا ہ اور سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد اداروں میں پھوٹ ڈلوانا چاہتے ہیں اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اترآئے ہیں۔ نیب میں پیش ہونے سے انکاری اور سپیکر کی جانب سے معزز جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا بددیانتی اور بدنیتی ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں میں لڑائی اور ٹکراؤ سے جمہوری نظام خطرے میں پڑچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1