فیکلٹی آفمیڈیا کے زیراہتمام نیوز کاسٹنگ اورپروگرام اینکرنگ کے کورس کا آغاز

فیکلٹی آفمیڈیا کے زیراہتمام نیوز کاسٹنگ اورپروگرام اینکرنگ کے کورس کا آغاز

لاہور (پ ر) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام پروگرام اینکرنگ اورنیوز کاسٹنگ کے پروفیشنل ٹریننگ کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیے 08 ستمبر2017 تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے ۔تین ہفتوں کے اس تربیتی کورس کیلئے سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے سینئرو نامور نیوز کاسٹرز اور اینکر پرسن کورس کے شرکاء کو لیکچرز کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پرعملی تربیت بھی فراہم کریں گے‘ان نامور اینکرز و نیوز کاسٹرز میں ڈاکٹر شاہد مسعود‘مہر بخاری ‘کامران شاہد‘جگن کاظم ‘محمد جنید‘مشعل بخاری ‘ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار‘اجمل جامی‘سلمان حسن ‘ثمینہ پاشا‘احمد ولید‘شہباز میاں‘عائشہ ناز اور دیگر پروفیشنلز شامل ہیں‘متذکرہ کورس کے لیے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے ‘محدود نشستوں کے باعث رجسٹریشن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی ‘یہ کورس حال ہی میں مکمل ہونے والے عالمی معیار کے مطابق جدید آلات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن ہاؤس میں کرایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1