نصاب سے اسلامی اسباق خارج کرنا گھناؤنی سازش ہے،ناصر رمضان

نصاب سے اسلامی اسباق خارج کرنا گھناؤنی سازش ہے،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ درسی نصاب سے تاریخی اسلامی اسباق کو خارج کرنا ملک کو سیکولرازم بنانے کی گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویز ختم کرنا ملک کی نظریاتی اساس پر حملہ ہے ۔
جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماتحت ادارہ ہے اور ان کی منظوری کے بغیر اتنا بڑا قدم نہیں اٹھایا جاسکتا اس لیے وزیراعلیٰ جو اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہلواتے ہیں اس ساری سازش میں برابر کے شریک ہیں ۔