جامعہ پنجاب ا ور ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

جامعہ پنجاب ا ور ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان فنی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پروائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس فار مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین ، پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسزپنجاب یونیورسٹی معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سیدمحمد اویس، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، رجسٹرار شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ و دیگر بھی موجود تھے۔معاہدے کے مطابق کیمب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سائنٹیفک ڈیٹا، مہارت اور تکنیکس کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں فریقین تربیتی پروگرامز، سیمینارز اور سمپوزیم کے ذریعے تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کریں گے۔ اس سلسلے میں کیمب شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ڈی این اے ، قابلِ تجدید ادویات کیلئے لیبارٹری اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ دونوں یونیورسٹیوں نے دیگر باہمی فوائد کے منصوبوں میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ڈاکٹر ظفر معین ناصر اور ڈاکٹر جاویداکرم نے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ کو اچھا قدم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سائنسی اور تکنیکی تعاون موجودہ کلینیکل اور میڈیکل پریکٹس کو مزید موثر اور بہتر بنانے میں کردار ادا کر ے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1