نصاب میں تبدیلی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،صوفی مسعود صدیقی

نصاب میں تبدیلی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،صوفی مسعود صدیقی

لاہور (سٹی رپورٹر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اول تاپانچویں جماعت تک کے نصاب میں اسلام ، پاکستان اور افواج پاکستان کے متعلق اسباق و تصاویر خارج کردی گئی ہیں ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ نصاب میں تبدیلی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، حضورنبی کریم ؐ ، حضرت خدیجہؓ ، مکہ معظمہ اور مدینہ شریف سمیت دیگر اسلامی مضامین و تصاویر خارج کرنے والے عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں ، ایسی گھناونی سازش کرنیوالے غدار عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے ، ان کا کہنا تھاکہ ایسے عناصر اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے اگر حکمرانوں نے اس اقدام کا سختی سے نوٹس نہ لیا تو تنظیم مشائخ عظام پاکستان پورے ملک میں احتجاج کریگی اور جب تک نصاب میں تبدیلی کا عمل رک نہیں جاتا ہمارا احتجاج ہر صورت جاری رہیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1