ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی بزم خواتین کی سماجی خدمات قابل تقلید ہیں

ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی بزم خواتین کی سماجی خدمات قابل تقلید ہیں

لاہور(سٹی رپورٹر) ملت اسلامیہ ملت سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کے زیر انتظام پیپلزویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں بورڈ ہذا کی بزم خواتین کی جانب سے بورڈ ہذا کے سابقہ اور نو منتخب چیئرمین و جنرل سیکرٹری حضرات کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین معروف مخیر شخصیت الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم، نو منتخب جنرل سیکرٹری سید کرامت علی شاہ بخاری ، سابقہ چیئرمین حضرات ڈاکٹر محمد یعقوب راعی ، محمد سلیم شیخ و سابقہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وزیر حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے فری میرج بیورو کی ناظمہ مسز فریدہ فاروقی اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی مسز نجمہ سعید مسز راحت منظر کی خدمات کی تعریف کی۔ نیز فری ڈے کیئر سنٹر کے حوالے سے مسز عارفہ عزیز کی خدمات کو بھی سراہا۔ مقررین نے کہا کے ان خواتین کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں دیگر خواتین کو ان کی تقلید کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1