لادین قوتیں نوجوانوں کو دین سے دور کررہی ہیں ،سرفراز نقوی

لادین قوتیں نوجوانوں کو دین سے دور کررہی ہیں ،سرفراز نقوی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی لاکر اقلیتی راہنماؤں کو شامل کرنے اور اسلامی شخصیات کے کارناموں کے مضامین ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہاکہ استعمار اور لادین قوتیں تعلیمی نصاب کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہیں جس سے نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں پاکستان کی اکثریت اپنی تہذیب و ثقافت اور اسلام سے گہری وابستگی رکھتی ہے اس لئے نظام تعلیم کو سماجی ثقافتی، مذہبی حوالے سے مضبوط بنیاد پر استوار ہونا چاہئے، پاکستان کے نظام تعلیم کی حقیقی اساس مذہب پر ہی قائم ہو سکتی ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ طلبا کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ آئی ایس او تعلیمی نصاب میں ملکی نظریاتی اساس کے خلاف اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی جلد ہی دیگر طلبہ تنظیموں کے ہمراہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1