محمود اچکزئی کا کشمیر سے متعلق بیان ملک سے غداری ہے،مظہر سید کاظمی

محمود اچکزئی کا کشمیر سے متعلق بیان ملک سے غداری ہے،مظہر سید کاظمی

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا کشمیر سے متعلق بیان ملک سے غداری ہے۔ پرائمری کے نصاب تعلیم سے اسلام اور پاکستان سے متعلق مضامین نکالنے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ حکومت اپنی پوزیشن واضع کرے۔ نصاب سے اسلامی مضامین کا اخراج ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم محمود اچکزئی کے ملک دشمن بیان کا نوٹس لیں۔ بھارت کی بولی بولنے والے قومی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔ جماعت اہل سنت کے راہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ سیاستدانوں کی بد زبانی معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔ سیاسی جنگ میں اخلاقی قدریں تباہ نہ کی جائیں۔ تمام سیاستدان سیاسی اخلاقیات کی پاسداری کریں۔ پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کا تقاضا ہے کہ قوم کو متحد اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ صوفیاء کے پیروکاروں کو پاکستان کی بقا اور سلامتی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ پاک وطن کے حقیقی خیرخواہ وطن عزیز کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1