یونین کونسل 214کے مکینوں کا ٹیوب ویل نہ لگنے پر احتجاجی مظاہرہ

یونین کونسل 214کے مکینوں کا ٹیوب ویل نہ لگنے پر احتجاجی مظاہرہ

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل 214 کے نظام بلاک کے علاقہ میں پینے کا پانی دستیاب نہیں،،گزشتہ رات تک ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے پانچ سو فٹ تک بور بھی کر لیا گیا لیکن پھر اچانک ہی یہ کام روک دیا گیا جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ٹیوب ویل کی فوری تنصیب کے لئے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نظام بلاک کے رہائشیوں ملک شرافت‘ تنویر کونسلر‘شہباز گل‘ چودھری سلیم‘ شیخ ارشد‘ کاشف سلیم ‘ رانا یعقوب‘ چودھری ریاض‘ امان علی‘ اور اشفاق احمد سمیت دیگر نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان‘ ایم ڈی واسا زاہد عزیز اور وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد سے اپیل کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پینے کا صاف پانی سب کے لئے پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی پانی مہیا کرنے کے لئے فی الفور یہاں پر ٹیوب ویل لگا نے کاکام مکمل کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1