زرداری کے پنجاب میں ڈیرے لگانے سے حکومت بھی حیران ہے،عدنان ہنجرا

زرداری کے پنجاب میں ڈیرے لگانے سے حکومت بھی حیران ہے،عدنان ہنجرا

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پنجاب میں ڈیرے لگانے سے حکومت حیران بھی ہے اور پریشان بھی ہے مگر اب بلاول بھٹواور آصف علی زرداری نے تمام تر فوکس پنجاب پر کر لیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب کو دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بنایا جائے جو لوگ سمجھتے تھے کہ پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہے اور پنجاب میں ان کا کوئی نام لینے والا نہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1