شریف خاندان اداروں سے محاز آرائی کرنا چاہتا ہے،سعدیہ سہیل

شریف خاندان اداروں سے محاز آرائی کرنا چاہتا ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان اداروں سے محاز آرائی کرنا چاہتا ہے جس کا عملی ثبوت نیب کے سامنے پیش نہ ہونا ہے۔

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایسے منصوبوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے جن کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں۔ پنجاب کا مزدور بے روزگار، صنعتیں بند اور تاجر سراپا احتجاج ہیں ہسپتالوں میں پڑے مریض فرشوں پر مر رہے ہیں۔ عوام مسلم لیگ کی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے ہیں، ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1