لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،نرگس فیض
لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔
بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ۔ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ پنجاب حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اورنج لائن بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرے ۔توانائی کا بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔اس بحران کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔