نواز شریف نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکارہیں،اشرف بھٹی

نواز شریف نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکارہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اشرف بھٹی نے این اے 120 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بن کر اس حلقہ کے عوام کا مذاق اڑایا تھا اور اب ان کی بیگم نے یہاں سے امیدوار بن کر یہاں کے ووٹرز کا مذاق اڑایا ہے وہ باہر کے ملک سیر و تفریح کرنے چلی گئی ہیں لیکن یہاں کے عوام کے پاس جا کر ووٹ مانگنا انہوں نے انہوں نے اپنی توہین سمجھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خاندان نے نیب میں پیش نہ ہو کر ایک مرتبہ پھر قومی اداروں کا مذاق اڑایا ہے جو کہ قابل مذمت بات ہے نواز شریف نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہے ، شریف خاندان اداروں کو اپنا ذاتی غلام اور قانون سے بالا تر سمجھتا ہے نواز شریف کے جانے سے ملک کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔















عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے ساتھ ہے عوام صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں عوام 17ستمبر کو اس بار صرف (تیر) پر مہر لگائیں گے ۔