محمودخان اچکزئی کا کشمیرکے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے ،اعجازچودھری

محمودخان اچکزئی کا کشمیرکے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے ،اعجازچودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ محمودخان اچکزئی مودی کی زبان بول رہے ہیں ، محمودخان اچکزئی کا کشمیرکے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے ، محمودخان اچکزئی کا بیان ان کی احمقانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے ، کشمیری کئی دہائیوں سے جدوجہد آزادی کی تحریک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ محمودخان اچکزئی نواز شریف کی نااہلی کے بعد اپنا ذہنی تواز ن کھو بیٹھے ہیں ، پاکستان کی سیاست میں محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان غیر ضروری عنصر ہیں عوام ان کی فضول بیانات پر توجہ نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے فیصلے کا حق صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے ، پاکستان کشمیروں کی ہرسطح پر مدد جاری رکھے گا، نواز شریف ، محمودخان اچکزئی بھارت کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیان دیتے ہیں جس کا حقیقت کا کوئی تعلق نہیں وہ گزشتہ روز این اے 127کے حلقہ PP154میں مینارٹی اتحاد درکز کے زیر اہتما م منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1