نوجوان خواتین ملک و قوم کا بہترین سرمایہ ہیں،زر افشاں فرحین
لاہور(لیڈی رپورٹر)ناظمہ جماعت اسلامی لاہور زر افشاں فرحین نے کہا ہے کہ نوجوان خواتین ملک و قوم کا بہترین سرمایہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹاؤن میں منعقدہ جے آئی یوتھ فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس فیسٹول میں جے آئی یوتھ کی سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کرکے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اوراپنے ٹیلنٹ کا عملی مظاہر ہ کر کے دکھایا ۔ اس موقع پرموٹیویشنل سپیکر تنزیلہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کا ضامن اور محافظ ہے خواتین اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ عورت کا بیٹی، بہن ،بہو اورماں کی حیثیت سے معاشرے میں سب سے اہم کردار ہے ۔شعبہ نواجوانان کی نگران عروہ حبیبہ نے جے آئی یوتھ کا تعارف پیش کیا۔ اس پروگرام کی مہمانان خصوصی میں بیگم سراج الحق، عافیہ سرور ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل،ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی ، سیکرٹری جنرل الخدمت پاکستان کلثوم رانجھا،نائب ناظمات پنجاب ڈاکٹر زبیدہ جبیں،ربیعہ طارق شامل تھیں جنہوں نے یوتھ کی مختلف شعبوں میں مہارت کو سراہا اورنمایاں کارکردگی دکھانے والی نوجوان خواتین کو انعامات اور سر ٹیفکیٹ سے نوازا۔