حکومت بے بنیاد تبدیلی کے دعوے کر رہی ہے،میاں ایوب
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر شریف خاندان 35سال تک اقتدار میں ہے لیکن اس کے باوجود یہ خاندان سوائے اپنی قسمت بدلنے کے عوام کے لئے کچھ بھی نہی کر سکا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس جھوٹی اور بے بنیاد تبدیلی کے دعوے کر رہے ہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں نہ تو دوائیاں مل رہی ہیں بلکہ ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔