یونین کونسل129میں عوام مسائل سے تنگ آچکے ہیں،شمشاد قادری

یونین کونسل129میں عوام مسائل سے تنگ آچکے ہیں،شمشاد قادری

لاہور(پ ر) سید شمشاد حسین قادری چیئرمین پاکستانی سٹیزنز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو سی 129، NA-123 پی پی 144کے عوام سرکاری افسران سے تنگ آ چکے ہیں سیوریج کا نظام ناقص اور درد سر بن چکا ہے حلقہ کے ایم این اے ، ملک پرویز کے نمائندوں سے متعدد بار شکایات کیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا۔ لوگ پرائیویٹ طور پر پیسے دے کر سیوریج کھلوانے پر مجبور ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے یو سی 129میں ہیلتھ سنٹر موجود نہیں ہے۔ علاقہ کی خواتین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لئے یو سی 135کے ہیلتھ سینٹر جاتی ہیں۔ یو سی 129میں گلیاں اونچی ہو جانے کی وجہ سے بجلی کے کھمبے نیچے ہو گئے ہیں پرانی بجلی کی تاریخ پرانے ٹرانسفارمر جوسر کر لگتے ہیں اگر تھوڑی سی بارش آ جائے تو ٹرانسفارمر اڑ جاتے ہیں اور کئی کئی دن بجلی علاقہ سے غائب ہو جاتی ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی حلقہ یو سی 129 کی پریشان حال عوام الناس کے حال پر رحم کرتے ہوئے ان کی داد رسی فرمائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1