مسلم لیگ(ن) کی خواتین شائستہ پرویز کی قیادت میں متحد ہیں،زمرد یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہاہے کہ پورا ملک نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے ، مسلم لیگ ن کی خواتین اپنی قائد شائستہ پرویز ملک کی قیادت میں متحدہیں اور ان کے ہر اعلان پر لیبک کہنے کوتیار ہیں ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تاریخ میں سب سے زیادہ احتساب شریف خاندان کا ہوا ہے ، ہر بار شریف خاندان سرخ رو ہوا،ہر مخالف سیاسی جماعت شریف خاندان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے، رحمن ملک کے احتساب کا مطالبہ تو پورا پاکستان کررہا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ملک وقوم کی ترقی سے تکلیف ہورہی ہے۔