بھارت ٹرین حادثے میں 25افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

بھارت ٹرین حادثے میں 25افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

 نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 25افراد ہلاک 40 سے زائدزخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اڑیسہ سے اترکھنڈ کے علاقے ہری دوار جانے والی اٹکل ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور40سے زائدزخمی ہو گئے۔ حادثہ دارالحکومت نئی دہلی سے 100 کلو میٹر دور مظفر نگر کے علاقے کہوٹالی میں پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ حادثے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔بھارتی وزیر ریلوے سریش پربھو نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت/ٹرین حادثہ

مزید : علاقائی