پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

بالاکوٹ(صباح نیوز)مانسہرہ میں موسم کی خرابی کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ہیلی کاپٹرنے بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کاغان جارہا تھا کہ موسم خراب ہونے پر بالا کوٹ اتارنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ، شیری رحمان، نیئربخاری اور فیصل کریم کنڈی سوارتھے۔ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماگاڑی کے ذریعے بالا کوٹ سے کاغان روانہ ہو گئے

ہنگامی لینڈنگ

Back to Co

مزید : علاقائی