پاکستان، بھارت کنٹرول لائن صورتحال پر تحمل سے کام لیں: اقوام متحدہ

پاکستان، بھارت کنٹرول لائن صورتحال پر تحمل سے کام لیں: اقوام متحدہ

نیویارک(آن لائن) پاکستان اور بھارت کی سرحدی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹبرس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی طور پر مذاکرات کا آغاز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر پرتشدد واقعات کے حوالے سے دونوں ملک صبر سے کام لیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور ہندوستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی تشویش کا ظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار ہمیدری بھی کیا ہے ۔

کنٹرول لائن

مزید : علاقائی