این اے 120ضمنی انتخاب قیدیوں کے ووٹ بذریعہ ڈاک ڈلوانے کا فیصلہ، ڈیٹا اکٹھا کیا جائے ، الیکشن کمیشن کا حکم

این اے 120ضمنی انتخاب قیدیوں کے ووٹ بذریعہ ڈاک ڈلوانے کا فیصلہ، ڈیٹا اکٹھا ...

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے قیدیوں کے ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈلو ا نے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ طور پر مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 کے رہائشی مختلف جرائم میں قید حراستی ملزموں اور مجرموں کے ووٹ ڈالنے کے انتظامات کئے جائیں، اس کے علاوہ اس حلقے کے رہائشی نظر بند شہریوں کو بھی ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے، اس سلسلے میں حلقہ میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے قید و نظر بند ملزموں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، جیلوں میں قید ووٹرز 6ستمبر کو ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، علاوہ ازیں دیگر شہروں میں تعینات عسکری و سول سرکاری اہلکار اور دیگر افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے، اس کیلئے 26اگست کو حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپر ووٹرز کو دیئے جائیں گے جبکہ قید و نظر بند شہری 30اگست تک پوسٹل ووٹنگ کیلئے درخواست دے سکیں گے۔

قیدی ووٹ فیصلہ

مزید : علاقائی