پاناما کیس ، نیب کا جے آئی ٹی ارکان کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

پاناما کیس ، نیب کا جے آئی ٹی ارکان کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی) نیب نے نواز شریف اور ان کے گھر والوں کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو درخواست دیدی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو دی گئی جس میں کہا گیاکہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تجویز کی۔واجد ضیاء کی تجویز پر فاضل جج سے استدعا کی گئی کہ جے آئی ٹی اراکین کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سرپیم کورٹ نے 28 جولائی کو اپنے فیصلے میں نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب ،جے آئی ٹی

مزید : علاقائی