خیبرایجنسی: آلو سے بھرے ٹرک سے294 رائفلیں برآمد ، ڈرائیور گرفتار

خیبرایجنسی: آلو سے بھرے ٹرک سے294 رائفلیں برآمد ، ڈرائیور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(اے این این)پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے آلو سے بھرے ٹرک سے 294عدد رائفلز برآمدکر لیں اورٹرک ڈرائیور گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم حکام اور اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران آلو سے بھرے ٹرک نمبر E.5715جس کی کلیئر نس جمرود کسٹم آفس میں ہوئی تھی سے 219عدد بیرل رائفلز ،75عدد لمبی بور رائفلز اور 12 عدد مختلف قسم کے رائفلز بر آمد کرکے ڈر ا ئیو ر جمال ولد سردار خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہا ؤس پشاور منتقل کیا گیا۔رابطہ پر کسٹم سپر نٹنڈنٹ نعیم خان نے بتا یا کہ اس سے قبل بھی کسٹم عملہ سونا ،کرنسی،منشیات اور کھاد کی بڑی مقد ا ر میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا چکا ہے اور آئندہ بھی نا کام بنا نے کی کوشش کرتے رہیں گے جس سے سمگلروں کے اوسان خطا ہو ئے ہیں اور کافی حد تک سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

مزید :

علاقائی -