ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ ، مولانا فضل الرحمن کا قریبی ساتھی قتل

ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ ، مولانا فضل الرحمن کا قریبی ساتھی قتل

ڈیرہ اسماعیل خان( آن لائن)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی عطا اللہ شاہ جاں بحق ہو گئے، جے یو آئی ف کے رہنما عطا اللہ شاہ جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ سے نماز پڑھ کر نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

فضل الرحمن ساتھی

مزید : علاقائی