فلپائن : منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ، مزید 13اسمگلر ہلاک

فلپائن : منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ، مزید 13اسمگلر ہلاک

 منیلا (این این آئی) فلپائن میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ مہم صدر ڑوڈریگو ڈوٹرٹے کے سخت احکامات کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کے دوران 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چھاپوں میں پولیس نے صوبے بولاکان سے درجنوں ہتھیار بھی قبضے میں لیے۔پولیس کے صوبائی سربراہ رومیو کارمت کا کہناتھا کہ ہم نے بڑا آپریشن کیا، جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔صدر ڈوٹرٹے کی منشیات کے خلاف مہم میں پچھلے سال 30 جون سے اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی