پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے ، خیبر پختونخوا کی نااہلی انتظامیہ نے صوبے کا کباڑ کر ڈالا ، سعد رفیق

پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے ، خیبر پختونخوا کی نااہلی انتظامیہ نے صوبے کا ...

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بدترین حکمرانی نے خیبر پختونخواہ کا کباڑ کر ڈالا ہے ، صوبہ نا اہل انتظامیہ کے نرغے میں ہے ، پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے ،پنجاب حکومت اہل پشاور کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے لیکن عمران خان موقعہ سے غائب ہیں ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہورمیں ڈینگی حملے پر عمران خان بجائے ہمدردی کے ہمارامذاق اڑاتا رہا ، اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان نے ڈینگی کے حملے کے دوران لاہور کا رخ تک نہیں کیا،پنجاب حکومت کا ڈینگی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے از خود کے پی حکومت کی مدد کے لئے پہنچنا انسانیت اور بھا ئی چارے کے تقاضوں پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے کے پی کے کا کباڑا کر ڈالا ہے ، صوبہ نااہل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے ، پشاور میں ڈینگی وائرس حملہ کیخلاف کے پی حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے ، کے پی حکومت کا ناکام وبائی مانیٹرنگ نظام ڈینگی حملے کی پیشگی اطلاع اور خطرے کی نشاندہی میں ناکام رہا۔

مزید : علاقائی