جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس ، عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس ، عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا ...

اسلام آباد(اے این این ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے فوری طور پر اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایازصادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں،ایاز صادق کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق پہلے ہی خود کو متعصب ظاہر کرچکے تھے لیکن اب انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ سپیکر کے منصب کے بھی اہل نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ایاز صادق کا یہ کہنا کہ ان کا دفترتحقیقاتی ادارہ نہیں کئی سوال جنم دیتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایازصادق نے میرے اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائے؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ ایاز صادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تو نواز شریف کیخلاف ریفرنس کیسے مسترد کیا؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جانے پر آمادہ دکھائی دیتی ہے۔

عمران /مطالبہ

مزید : علاقائی