مصر میں رپورٹرز ود آوٹ بارڈرزکی ویب سائٹ پر پابندی عائد

مصر میں رپورٹرز ود آوٹ بارڈرزکی ویب سائٹ پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ ’رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز‘ کی ویب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال اس پیش رفت کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ، جبکہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جاری کردہ اس گروپ کے بیان میں مصری فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ،رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق مصر میں اْس کی ویب سائٹ پر پیرسے پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مصر میں کل 135 ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔قاہرہ حکومت نے 24مئی سے متعدد خبری ویب سائٹس اور انتہا پسند مسلم پلیٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -