بھارت میں معذور شخص نے پہاڑ کا سینہ چیر کر سڑک بنا دی

بھارت میں معذور شخص نے پہاڑ کا سینہ چیر کر سڑک بنا دی
 بھارت میں معذور شخص نے پہاڑ کا سینہ چیر کر سڑک بنا دی

  

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شخص کے راستے میں ایک پہاڑی حائل تھی لیکن اس نے اپنے عزم وہمت سے تین سال تک مسلسل محنت کے بعد اس میں سے ایک سڑک نکال لی۔اس ساری کہانی کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ یہ کام تنِ تنہا ایک معذور شخص نے کیا ہے۔ یہ کارنامہ 63 سالہ ملیتھوویٹل سسی نے انجام دیا ہے جو بمشکل چل سکتے ہیں اور ان کا سیدھا ہاتھ کام نہیں کرتا۔ انہوں نے تین سال کی مسلسل محنت سے اپنے گھر کے سامنے پہاڑی سے 200 میٹر طویل سڑک نکالی ہے اور اپنے خاندان کی دوبارہ کفالت شروع کر دی ہے۔میلیتھوویٹل نے غربت کے ہاتھوں 15 برس کی عمر سے درختوں سے ناریل اتارنے کا کام شروع کیا اور اس کی زندگی آسانی سے گزر رہی تھی لیکن 18 برس قبل وہ درخت سے گر کرمعذور ہو گیا اور بستر پر پڑ گیا، والد کی معذوری کے باعث اس کے بیٹے نے تعلیم چھوڑ کر مزدوری شروع کر دی۔ملیتھوویٹل سسی چلنا تو دور خود ہلنے سے بھی معذور گیا تھا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور ازخود چلنا سیکھا۔ فزیوتھراپی اور برسوں ادویہ کھانے کے بعد وہ دوبارہ چلنے پھرنے لگا اور سیدھے ہاتھ پر کنٹرول بڑھایا۔وہ درخت پر نہیں چڑھ سکتا تھا لیکن تین پہیوں کی اسکوٹر خرید کر قریبی شہر میں لاٹری ٹکٹ فروخت کرنا چاہتا تھا تاہم اسکوٹر کے لیے اس کے پاس رقم نہیں تھی۔موٹرسائیکل کے لیے انہوں نے مقامی پنچایت سے رابطہ کیا تو وہاں اس کا مذاق اڑایا گیا کیونکہ اس کے گھر کے سامنے ایک وسیع پہاڑی تھی اور باہر جانے کا کوئی راستہ بھی نہ تھا۔ اس کے بعد ملیتھو ویٹل نے اس پہاڑ سے راستہ نکالنے کے لیے 10 سال تک مختلف اداروں کے چکر لگائے لیکن ہر جگہ سے ناکامی کے بعد 2013 میں اس نے ازخود ہھتوڑا اور چھینی اٹھا کر پہاڑ میں سے راستہ نکالنے کی ٹھان لی۔ اس کا عزم معذوری پر حاوی ہو گیا اور وہ ہر روز پابندی سے پہاڑ میں سے راستہ نکالنے کا کام کرنے لگے۔بھارتی شہری کا کہنا ہے، ’’میں ہر روز صبح 5 بجے پہاڑی توڑنا شروع کرتا اور شدید گرمی کی وجہ سے ساڑھے آٹھ بجے کام روک دیتا۔ پھر جب تپتے ہوئے دن کی جلن کچھ کم ہو جاتی تو ساڑھے تین بجے دوبارہ کام شروع کرتا ۔

سڑک بنا دی

مزید : علاقائی