اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں،ڈی آئی جی آپریشنز

اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بکر منڈیوں، مارکیٹوں اور اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھی روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں۔اہلکاروں کو مکمل بریفنگ کے بعد پوائنٹس پر تعینات کیا جائے۔ محرم الحرام کے حوالہ سے علمائے کرام سے میٹنگز کی جائیں۔ ان خیالات کااظہارڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گزشتہ روز ایس پی صدر اور ایس پی کینٹ کے دفاتر میں گزشتہ ماہ کے دوران جرائم کے خلاف کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

مزید : علاقائی