ایمرجنسی سروسزہیڈ کوارٹرز میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ ریسکیو1122معروف سماجی کارکن اور جرمن ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جذام کے مریضوں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ اور انہیں مدرٹریسا آف پاکستان کے نام سے جانا گیا۔ مادام ٹریسا کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 1996میں پاکستان کو ایشیاء میں جذام کے مرض سے پہلا پاک ملک قرارد یا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مادام ٹریسا کی خدمات کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مادام ٹریسا نے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔