ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی کے تشدد سے زخمی ملازمہ کے کیس میں نئی دفعات لگوانے کے لئے درخواست

ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی کے تشدد سے زخمی ملازمہ کے کیس میں نئی دفعات لگوانے ...

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے تشدد سے زخمی ملازمہ کے کیس میں نئی دفعات لگوانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں یہ درخواست ملازمہ عطیہ کے والد ظفر کی طرف سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا لیکن بیٹی عطیہ کو زخمی کرنے کی ایف آئی آر میں دفعات میڈیکل بورڈ کے مطابق نہیں لگائی گئی تھیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اکبری گیٹ پولیس کو ایف آئی آر میڈیکل بورڈ کے مطابق لگانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی