صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

 لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاجبکہ کار سوار فیملی سے واردات کرنے والے ڈاکو کو اہل علاقہ نے دبوچ لیا ، خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملت پارک کے علاقہ میں رات گئے مظہر اعجاز نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ شریف پارک کے قریب اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لئے آیا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ سرعام ڈکیتی کی واردات ہوتے دیکھ کر اہل ملحہ نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا اور خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی، نواں کوٹ کے علاقہ سوڈیوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ مناواں کے علاقے میں لطیف کی فیملی کو یر غما ل4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جنو بی چھا ؤ نی کے علا قے میں شبیر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ20ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔با دامی با غ کے علا قہ میں زاہدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ25 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ مصر ی شا ہ کے علا قہ میں ہد ایت کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مو چی گیٹ کے علا قہ سے سبحا ن کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ20ہز ارروپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،بر کی کے علا قہ میںآ غا گل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ25ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نو اں کو ٹ میں سہیل ،ما ڈل ٹا ؤ ن میں صہیب کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن میں بشیر،گلشن راو ی میں شا ہد ،اچھر ہ میںیو سف ،اکبر ی گیٹ میں صا دق اورپر انی انا ر کلی میں فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی