گلزار انڈر پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے زخمی ٹریفک وارڈن جاں بحق سپردخاک

گلزار انڈر پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے زخمی ٹریفک وارڈن جاں بحق سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے کہا کہ گزشتہ روز ٹریفک وارڈن حافظ نعیم انڈرپاس کینال بینک روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک نامعلوم مزدا ٹرک نے کینال روڈ پر گلزار انڈرپاس کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کو روکنے کا اشارہ کرنے پر مزدا ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا ،حافظ نعیم کے سر میں چوٹ آنے سے اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں ٹریفک وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔حافظ نعیم کی نماز جنازہ بیگم کوٹ میں ادا کی گئی جس میں سی ٹی او

لاہور سمیت ڈویژنل افسران اور ٹریفک وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے تدفین کیلئے ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے ۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس میں ٹریفک فرائض سرا نجام دینے والے تمام اہلکاراور افسران ایک فیملی کی مانند ہیں۔محکمہ شہید کی ویلفیئر کیلئے اس کی فیملی کیساتھ مکمل تعاون جاری ر کھے گا۔ شہید کے بچوں میں سے بیٹے یا بیٹی کو نوکری اورسٹی ٹریفک پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے بچوں کے تعلیم کے اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم سٹی ٹریفک پولیس کا ایک ہونہار سپاہی تھا اور سٹی ٹریفک پولیس اس کی خدمات کو ہمیشہ سراہتی رہے گی۔

مزید :

علاقائی -