ملالہ یوسفزئی نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا اعلان کردیا

ملالہ یوسفزئی نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا اعلان کردیا

لندن(صباح نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان جائیں گی، وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔خواہش ہے کہ یہاں آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو۔برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا۔ کہتی ہیں میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آؤں گی، میری خواہش ہے کہ جو علم یہاں سے حاصل کیا ہے اسے اپنے ملک میں پھیلاؤں۔ملالہ نے لڑکیوں کے لیے اپنے پیغام میں بھی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں ۔ تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ملالہ یوسفزئی نے خواہش ظاہر کی کہ آکسفورڈ جیسی یونیورسٹیز پاکستان میں بھی ہونی چاہئیں تاکہ نئی نسل ان سے فیض یاب ہوسکے۔

مزید : صفحہ اول