سکیورٹی خدشات ، نواز شریف کا لالہ موسی اور وزیر آباد کا دورہ منسو خ

سکیورٹی خدشات ، نواز شریف کا لالہ موسی اور وزیر آباد کا دورہ منسو خ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث لالہ موسی اور وزیر آباد کا دورہ نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ اور وزیر آبادمنسوخ کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران ان کے قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر اظہار تعزیت کیلئے جاناتھا۔دوسری طرف وزیر آباد میں بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنا پڑا۔

دورہ منسوخ

مزید : صفحہ اول