پارٹی اپنے آئینی اختیارات کا تحفظ کریگی

پارٹی اپنے آئینی اختیارات کا تحفظ کریگی
 پارٹی اپنے آئینی اختیارات کا تحفظ کریگی

  

کراچی (این این آئی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیرمملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں سے تصادم نہیں چاہتی ہے تاہم اداروں کو بھی اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے ۔ن لیگ اپنے آئینی اختیارات کا ہر صورت میں تحفظ کرے گی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے ۔پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے۔ماردھاڑ یا انتشار کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو لیاری میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑا نہیں بن رہا ہے ۔اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔(ن )لیگ سیاسی جماعت ہے اس میں اپنی الگ رائے رکھنا ایک الگ بات ہے ۔اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حکومتی پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تو یہ انکا خواب ہے ۔پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی قیادت اور وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ مسلم لیگ کو متحد کرنے کے نام پر میدان میں آگئے ہیں ۔ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) ٹوٹنے والی جماعت نہیں ہے ۔چوہدری شجاعت حسین بری ناکام ہوں گے ان کے پاس کوئی ووٹ بینک نہیں ہے ۔

ماروی میمن

مزید : صفحہ اول