مارشل لاء لگانے میں ججو ں کا بھی کردار رہا

مارشل لاء لگانے میں ججو ں کا بھی کردار رہا
 مارشل لاء لگانے میں ججو ں کا بھی کردار رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے میں ججز کا بھی کردار رہا ہے۔ چوہدری نثار اور پرویز رشید کا فیصلہ سنجیدہ ہے یہ وقت ڈان لیکس پر بات کرنے کا نہیں ہے پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن لیڈر کا ٹھپہ لگنے کا خوف ہے ۔ آصف علی زرداری کو چاہیے کہ ڈائیلاگ کی تجویز کر دہ کنفیوژن دور کریں۔ ہفتہ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے مین ججز کا بھی کردار رہا ہے ۔ چوہدری نثار کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سب سے زیادہ مشاورت چوہدری نثار سے ہوئی۔ چوہدری نثار کا موف ان کا انفرادی ہے جمہوری پارٹی میں اختلاف رائے ہونا خوش آئند بات ہے چوہدری نثار اور پرویز رشید کا معاملہ سنجیدہ ہے لیکن ماضی کے فیصلے بھی اس طرح ہوتے رہے ہیں چوہدری نثار جب پریس کانفرنس کریں گے تو ساری باتیں کھل کر سامنے آجائیں گی۔ پیپلزپارٹی کو تنقید کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھاکہ زرداری صاحب ڈائیلات کی تجویز پر کنفیوژن دور کریں ڈان لیکس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ ہوا تو میں حکومتی پارتی میں تھا حکومت میں نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -