سیاسی جماعتیں استحکام جمہوریت کیلئے ساتھ دیں

سیاسی جماعتیں استحکام جمہوریت کیلئے ساتھ دیں
 سیاسی جماعتیں استحکام جمہوریت کیلئے ساتھ دیں

  

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے ووٹ کے تقدس کا تحفظ اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے پار لیمنٹ میں آئینی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روزانکا ایک انٹرویومیں کہنا تھایہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سلسلے میں حکومت کاہاتھ بٹاناچاہیے۔جمہوری نظام کو بااختیاربنانے کیلئے مختلف اداروں کے درمیان مذاکرات سے متعلق چیئرمین سینیٹ رضا ر بانی کی پیش کردہ تجویز کوسراہتے ہوئے انکا کہنا تھا حکومت نے گزشتہ چاربرس کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔ اقتصادی بحالی، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بیرونی سرمایہ کاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ اور ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری حکومت کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہیں۔ حالیہ سیاسی بحران سے ملک میں حصص کی منڈی کو بڑانقصان پہنچاہے۔ ملک کو اندرونی وبیرونی خطرات کاسامنا ہے کیونکہ پاکستان مخالف عناصرملک کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول